0
Thursday 12 Jan 2017 22:36

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے شہریوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لےلیا، وزارت داخلہ سے جواب طلب

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے شہریوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لےلیا، وزارت داخلہ سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد سے شہریوں کے اغواء اور لاپتہ کیے جانے کا نوٹس لے لیا اور معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رضا ربانی کہتے ہیں شہریوں کو اٹھا کر غائب کرنا خطرناک امر ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی کا کہنا تھا گذشتہ بارہ روز کے دوران اسلام آباد سے پانچ افراد کو اغواء کیا جا چکا ہے۔ شہریوں کو اغواء اور لاپتہ کرنا خطرناک رحجان ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ جمعہ کو اس معاملے پر ایوان میں رپورٹ پیش کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایوان میں کہا تھا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا ریاست یا حکومت کی پالیسی نہیں۔ کوئی گروہ اگر لوگوں کو اغواء کر رہا ہے تو معاملہ اور بھی سنگین ہے۔ وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ابھی ممکن نہیں۔ انہوں نے اقرار کیا کہ ایران سے پاکستان پٹرول کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پانچ ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 2013ء میں سرکاری قرجوں کا حجم 14 ہزار 290 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 19ہزار 218 ارب روپے ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش