0
Friday 13 Jan 2017 00:34

نواز لیگ کی کرپشن دفاع ٹیم کچھ دن بعد کہے گی کہ پاکستان بھی نواز شریف نے بنایا ہے، حلیم عادل شیخ

نواز لیگ کی کرپشن دفاع ٹیم کچھ دن بعد کہے گی کہ پاکستان بھی نواز شریف نے بنایا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صد ر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف کو کامیابیاں مل رہی ہیں، نواز شریف کی کرپشن دفاع ٹیم سپریم کورٹ کے باہر ہی اپنی عدالت لگا لیتی ہے اور فیصلہ بھی سنا دیتی ہے، ان کی گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ پوری قوم نے انہیں کرپشن کا ٹھیکا دے دیا ہو، تحریک انصاف عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے کیوں کہ پیسہ عمران خان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا چوری ہوا ہے، ن لیگ کی کرپشن صرف پانامہ تک محدود نہیں ہے، ہر پروجیکٹ میں اور اسکیم میں انہوں نے حصہ پتی کا سسٹم بنایا ہوا ہے جو کہ پرائم منسٹر ہاؤس سے لے کر نیچے تک بانٹے جاتے ہیں۔ عادل ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چار سال بعد اچانک نواز شریف کو ملک کی ترقی یاد آگئی ہے، یہ وہی وزیراعظم ہیں جو کہ اپنے ملک میں کم اور لندن میں زیادہ رہتے تھے، سپریم کورٹ کے باہر جس طرح نواز شریف کی کرپشن دفاع ٹیم باتیں کر رہی ہوتی ہے، اس سے لگتا ہے کہ کچھ دن بعد یہ لوگ کہیں گے کہ پاکستان بھی نواز شریف نے بنایا تھا، دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لینا وزیراعظم کا محبوب مشغلہ ہے، ان کرپشن کے سرداروں کو عمران خان نے عوام کے سامنے بے نقاب کیا اور عوام کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے پیسہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائیں، نواز لیگ کی خواہش ہے کہ وہ اس ملک میں موجود ہر غریب کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لے، قوم اب بیدار ہوچکی ہے، ملک پر مسلط چند خاندانوں کی بادشاہی کے دن اب ختم ہونے والے ہیں، عمران خان اس ملک کے مستقبل اور آنے والی نسل کے لئے روز سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، اگر عمران خان نے کسی بھی تحریک یا دھرنے کا بھی اعلان کیا تو قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 599586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش