QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کونسل کا اجلا س دوسری مرتبہ ملتوی، اہم امور التواء کا شکار

13 Jan 2017 01:27

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران کونسل کا اجلاس ہونا تھا، جس میں جی بی کونسل کے بجٹ کی منظوری دی جانی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس دوسری بار ملتوی ہونے سے اراکین جی بی کونسل مایوسی کا شکار ہو گئے۔ اجلاس کی بار بار ملتوی ہونے کی وجہ سے بجٹ کی منظوری، منرل پالیسی، ٹمبر پالیسی، ٹیکسس، تھری جی اور فور جی کے علاوہ مالیاتی پیکیج کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا دورہ جی بی بھی دوسری بار ملتوی ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کیونکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران کونسل کا اجلاس ہونا تھا، جس میں جی بی کونسل کے بجٹ کی منظوری دی جانی تھی۔ جبکہ اسی اجلاس میں منرل پالیسی اور ٹمبر پالیسی کی منظوری دی جانی تھی۔ گلگت بلتستان کونسل کے پہلے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے ترقیاتی بجٹ کو دو کروڑ سے بڑھانے کی درخواست کی تھی اور امید کی جا رہی تھی کہ وزیراعظم کی طرف سے اجلاس میں اس حوالے سے بھی اراکین اسمبلی کو خوش خبری ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 599599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599599/گلگت-بلتستان-کونسل-کا-اجلا-س-دوسری-مرتبہ-ملتوی-اہم-امور-التواء-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org