QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کشمیر کا نہیں مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے، اورنگزیب ایڈووکیٹ

13 Jan 2017 01:34

صوبائی حکومت جی بی کے سیکرٹری قانون کا کہنا ہے کہ اب تک جو بھی کام کیا ہے اس میں میرٹ کا خیال رکھا گیا ہے، جس کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون داخلہ گلگت بلتستان اور نگزیب ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کشمیر کا نہیں مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے، جس کا اعتراف کئی بار وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف پلیٹ فارمز میں بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر کا بیان ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتا ہے۔ ہمارے لیے اہمیت کا حامل وزیراعلٰی کا موقف ہے جو کہ پیش ہو چکا ہے۔ ہم نے اپنے وزیراعلٰی کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے اور وزیراعلٰی نے واضح طور پر جی بی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اپنا موقف دیا ہے، جس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے تحت محکمہ ایجوکیشن میں ٹیسٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔ امیدواروں کی ڈگریاں جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ یونیورسٹیز اور کالجز کو بھیجوا دی گئی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ڈگریز ہیں جن کی تحقیقات کے عمل میں وقت لگے گا۔ جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ پر امید رہیں، عنقریب جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کر کے باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شفاف طریقے سے بھرتیوں کا عمل کرنا ہے تاکہ حقدار کو حق ملے اور میرٹ بحال رہے۔ اب تک جو بھی کام کیا ہے اس میں میرٹ کا خیال رکھا گیا ہے، جس کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 599601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599601/گلگت-بلتستان-کشمیر-کا-نہیں-مسئلہ-حصہ-ہے-اورنگزیب-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org