0
Friday 13 Jan 2017 19:28

ڈیرہ غازی خان، عمران خان کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ڈیرہ غازی خان، عمران خان کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس اور دیگر ایشوز پر عوام میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق 15 جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ ہونا ہے، جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، جلسہ کے انتظامات کو ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر ذمہ داران نے حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ انتظامیہ کی طرف سے دس روز گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ گاہ کی اجازت نہیں دی گئی، جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی، ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب، سردارسیف الدین خان کھوسہ سابق ایم این اے، ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی دریشک، محترمہ زرتاج گل، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، اشفاق سرور دستی، خرم اسحاق مستوئی، اخوند ہمایوں رضا، زرتاج گل و دیگر کے ہمراہ جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور ضلعی عہدیداران و ذمہ داران کو جلسہ کے حوالے سے ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی جے بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے، جلسہ گاہ میں لگائے گئے خیرمقدمی ہورڈنگز، بینرز کے اتارنے اور پھاڑنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی نے کہا کہ ان کا مائنڈ سیٹ بتاتا ہے کہ حکومت اور ان کے کارندے جلسہ کو ناکام بنانے کے لئے کیا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی مشکلات اور رکاوٹیں کیوں نہ ہوں ہم نے ہر صورت جلسہ کرنا ہے اور کر کے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 599741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش