QR CodeQR Code

پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، ایک جھوٹ چھپانے کے لیے ہر روز نیا جھوٹ بولا جا رہا ہے، چودھری اشفاق

13 Jan 2017 20:07

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کے زیر سایہ کرپشن اور بد عنوانی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جسکا اثر براہ راست عوام پر پڑ رہا ہے، جب تک تمام ادارے حکومتی غلامی سے نکل کر اپنے فرائض منصبی نیک نیتی سے انجام نہیں دینگے، تب تک پاکستان ترقی نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چودھری اشفاق نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں شریفوں کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، عمران خان حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور ایک جھوٹ چھپانے کے لیے ہر روز نیا جھوٹ بولا جا رہا ہے، لیکن عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست سے کرپشن کے خاتمہ اقرباء پروریوں اور عوام کی حق تلفیوں کو ختم کرنے اور ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں میں دھکیلنے والے مفاد پرست سیاستدانوں کو سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کا عزم کر رکھا ہے، پانامہ کیس حکمرانوں کے گلے پڑ چکا ہے اور اب اُن کے پاس فرار ہونے کیلئے کوئی راستہ باقی نہیں بچا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں سیاسی تبدیلی رونما ہو گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کے زیر سایہ کرپشن اور بد عنوانی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جسکا اثر براہ راست عوام پر پڑ رہا ہے، جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا اور تمام ادارے حکومتی غلامی سے نکل کر اپنے فرائض منصبی نیک نیتی سے انجام نہیں دینگے، تب تک پاکستان ترقی نہیں کریگا، کرپٹ نظام کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 599748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599748/پانامہ-لیکس-نے-حکمرانوں-کی-نیندیں-اڑا-دی-ہیں-ایک-جھوٹ-چھپانے-کے-لیے-ہر-روز-نیا-بولا-جا-رہا-ہے-چودھری-اشفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org