0
Friday 13 Jan 2017 21:03

پاکستان نے فاٹا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا الزام مسترد کردیا

پاکستان نے فاٹا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا الزام مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات سختی سے مسترد کردیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، پاکستان کو بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے گٹھ جوڑ اور سرگرمیوں پر شدید تحفظات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، فاٹا میں پاک فوج کے آپریشن کے نتائج مثبت ہیں۔ امریکی کمانڈروں اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی قبائلی علاقوں کے دورے کئے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مخالفانہ بیان بازی کے سلسلے کا حصہ نہیں بنے گا اور دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش