QR CodeQR Code

جے ایس او لاہور ڈویژن کا "تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن" 15 جنوری کو شروع ہوگا

13 Jan 2017 21:26

کنونشن کی صدارت ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر کریں گے جبکہ مرکزی صدر جے ایس او حسن عباس اور مرکزی سیکرٹری جنرل سہیل عباس مہمان خصوصی ہوں گے۔ شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، سید ارشاد حسین شمسی، قاسم علی قاسمی، چودھری شبر حسین گجر کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا دسواں سالانہ ڈویژنل تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن 15 جنوری بروز اتوار جامعہ مسجد شاہ شمس برخووالا مرید کے میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کی صدارت ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر کریں گے جبکہ مرکزی صدر جے ایس او حسن عباس اور مرکزی سیکرٹری جنرل سہیل عباس مہمان خصوصی ہوں گے۔ شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، سید ارشاد حسین شمسی، قاسم علی قاسمی، چودھری شبر حسین گجر کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر علماء اور سینیئرز تنظیمی رہنماء ملکی و عالمی حالات اور اخلاقی امور پر دروس بھی دیں گے۔ مرکزی صدر کی زیر صدارت مجلس عمومی کے اجلاس میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 599760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599760/جے-ایس-او-لاہور-ڈویژن-کا-تجدید-عہد-وفا-پیام-کربلا-کنونشن-15-جنوری-کو-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org