0
Friday 13 Jan 2017 22:07

افغان خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی سربراہی میں بلوائیوں کا پاکستانی سفارتخانے پر حملہ

افغان خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی سربراہی میں بلوائیوں کا پاکستانی سفارتخانے پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، افغان خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی سربراہی میں بلوائیوں نے کابل میں  پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کے سپانسرڈ مظاہرین نے پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو این ڈی ایس کے سابق چیف امراللہ صالح کی حمایت حاصل تھی جبکہ سابق ڈپٹی چیف این ڈی ایس جنرل عیسیٰ مظاہرین کی قیادت کر رہے تھے۔ جنرل عیسیٰ کی سربراہی میں مظاہرین نے صرف احتجاج پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی، جنہیں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 599765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش