0
Friday 13 Jan 2017 22:11

شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر سرکاری عہدے سے استعفیٰ دیدیا

شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر سرکاری عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی کے جانبدارانہ رویے کے باعث فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی ترقیاتی کاموں میں پشاور کو نظر انداز کرنے پر خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں تھے۔ وہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وزیر صحت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 599766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش