QR CodeQR Code

برطانوی ہائی کمیشن کا سماجی کارکنوں کی گمشدگی پر اظہار تشویش

13 Jan 2017 23:26

ترجمان ہائی کمیشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاپتہ افراد جلد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے گی


اسلام ٹائمز۔ برطانوی ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے پانچ لاپتہ سماجی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد سے سماجی کارکنوں کی گمشدگی پر اظہار تشویس کیا ہے۔ ترجمان ہائی کمیشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاپتہ افراد جلد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے اور توقع ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 599796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599796/برطانوی-ہائی-کمیشن-کا-سماجی-کارکنوں-کی-گمشدگی-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org