QR CodeQR Code

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کی سیکورٹی پر اظہار اطمینان

14 Jan 2017 09:37

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی و عسکریت پسندی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی و عسکریت پسندی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا اور سی پیک کے سکیورٹی انتظامات پر چین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 599824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599824/پاک-فوج-کے-سربراہ-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-سے-چینی-سفیر-کی-ملاقات-سی-پیک-سیکورٹی-پر-اظہار-اطمینان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org