0
Saturday 14 Jan 2017 07:36

پشاور، مسلح ڈاکوں کی دن دھاڑے آفیسر کالونی میں ڈکیتی

پشاور، مسلح ڈاکوں کی دن دھاڑے آفیسر کالونی میں ڈکیتی
اسلام ٹائمز۔ سال 2016ء کے دوران متعدد ڈکیت گروہوں کی گرفتاری کے باوجود پشاور میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز شہری علاقہ پہاڑی پورہ آفیسر کالونی میں دن دیہاڑے 6 نقاب پوش ڈاکو سعودی پلٹ شخص کے گھر میں تمام اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 11 لاکھ، 44 ہزار روپے کی نقدی، 22 تولے طلائی زیورات، ایک ہزار سعودی ریال، گھر کے کمروں میں لگی ہوئی ایل ای ڈی اور لیپ ٹاپ سمیت گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پہاڑی پورہ پولیس تفتیش کرنے کے بجائے تین گھنٹے مسلسل حدود کے تعین میں مصروف رہی، تاہم حلقہ پٹواری اور کرایہ کے گھروں میں ٹی اے ایف فارمز کی تصدیق کے بعد حدود کو تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود آفیسر کالونی میں اس وقت رونما ہوئی، جب گھر کے سربراہ جمشید خان ولد شیر زادہ خان سکنہ آفیسر کالونی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر داخل ہوئے تو 6 نقاب پوش افراد کا کھلے دروازے کا فائدہ اٹھا کر گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا، پھر لوٹ مار کے دوران گھر کی مختلف الماریوں اور صندوقوں سے 11 لاکھ، 44 ہزار نقدی، 22 تولے طلائی زیورات، ایک ہزار سعودی ریال، 3 عدد ایل ای ڈیز، لیپ ٹاپ اور گھڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ وقوعہ کے بعد پہاڑی پورہ اور چمکنی پولیس کے مابین تین گھنٹے تنازعہ جاری رہا، تاہم بعدازاں حلقہ پٹواری کے آنے کے بعد حدود کو پہاڑی پورہ کی حدود قرار دیکر واقعہ کا مقدمہ پہاڑی پورہ میں درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 599825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش