0
Saturday 14 Jan 2017 09:57

تربت میں ایف سی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

تربت میں ایف سی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں کا تربت میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے سامو اور حنجری میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے دو عدد آئی ای ڈیز، 6 عدد آر پی جی سیون راکٹ، 5000 ایس ایم جی راؤنڈز، ریاست مخالف لٹریچر اور دیگر مواصلاتی و تخریبی مواد قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ دریں اثناء قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور کے سسٹم کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے علاقہ میں موبائل سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ قلات لیویز ذرائع کے مطابق گذشتہ رات قلات علاقے نیمرغ کی کلی سمالو میں یوفون ٹاور کے مشنری کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے مشینری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے علاقہ میں یوفون کی سہولت بند ہوگئی ہے۔ سروس کے بند ہو جانے سے علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش