0
Saturday 14 Jan 2017 18:54

فاٹا میں 16 جنوری 2017 سے پہلی انسداد پولیو مہم شروع، ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

فاٹا میں 16 جنوری 2017 سے پہلی انسداد پولیو مہم شروع، ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
اسلام ٹائمز۔ فاٹا میں 16 جنوری 2017 سے پہلی انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ فاٹا پولیو سیل کے مطابق کے فاٹا میں سال 2017 کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 جنوری سے کیا جارہا ہے۔ دوران مہم 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے 4 ہزار 125 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں، جوکہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے قطرے پلائیں گی۔ پولیو حکام کا کہنا ہے کہ ہماری والدین سے اپیل ہے کہ قطرے پلانے کیلئے آنیوالی ٹیموں سے بھر پور تعاون کیا جائے۔ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ہمارا مقصد اپنے ملک کے مستقبل کو پولیو سے محفوظ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش