0
Saturday 14 Jan 2017 19:39

لاہور، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کابینہ کا اعلان کر دیا

لاہور، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کابینہ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر نے اپنی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے سہیل عباس کو مرکزی جنرل سیکرٹری اور محمد حنظلہ نقی خان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نامزد کر دیا ہے، دیگر عہدیداروں میں حیدر عباس مرکزی سینیئر نائب صدر، غضنفر عباس مرکزی نائب صدر، سفیر حسین مرکزی سیکرٹری تعلیم، وجاہت پہلوانی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سید ذیشان شمسی مرکزی سیکرٹری مالیات نامزد ہوئے ہیں۔ نئی نامزد مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس لاہور میں مرکزی صدر حسن عباس کی زیرِصدارت منعقد ہوا جس میں آئندہ تنظیمی سال کیلئے پروگرام تشکیل دیا گیا ۔اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی بابائے تحریک سینیئر نائب صدر اسلامی تحریک سید وزارت حسین نقوی اور رکن مرکزی نظارت جے ایس او پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم اور دیگر شہدائے ملت کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں مرکزی صدر جے ایس او حسن عباس نے کہا کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملت جعفریہ کے ہراول دستے کے طور پر معاشرے میں بیداری کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ایس او ایسی طلبہ تنظیم ہے جو پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہہ علامہ ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور نگرانی میں تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مرحوم وزارت حسین نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کی قبور کو رب ذوالجلال کشادہ کرے اور انہیں جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا کرے، دونوں شخصیات کی جے ایس او کی سرپرستی اور قیادت سے لگاو کسی شک و شبہ سے بالاتر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش