0
Saturday 14 Jan 2017 19:40

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، کئی علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، کئی علاقوں میں بجلی غائب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس وقت شہر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شہر قائد میں کے الیکٹرک کے 300 فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بجلی غائب ہے، جبکہ آج دفاتر اور اسکولوں میں بھی حاضری معمول سے بہت کم رہی اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش