0
Saturday 14 Jan 2017 19:46

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنیکا حکم

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطاق کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم کی رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش