QR CodeQR Code

جے یو آئی کا فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت کا فیصلہ، ایم ایم اے کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم

14 Jan 2017 20:35

مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا سے اگلا الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں متعدد اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماءاسلام (ف) نے فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت اور متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت کرے گی۔ اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جو تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا سے اگلا الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں متعدد اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 600098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600098/جے-یو-آئی-کا-فوجی-عدالتوں-کی-توسیع-مخالفت-فیصلہ-ایم-اے-بحالی-کیلئے-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org