0
Saturday 14 Jan 2017 22:53

بھارت فوری طور پر اپنی فوجیں کشمیر سے واپس بلائے، مسعود خان

بھارت فوری طور پر اپنی فوجیں کشمیر سے واپس بلائے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری طور پر اپنی فوج کشمیر سے واپس بلائے۔ بھارت نے دہائیوں سے کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کشمیر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں غیر قانونی بستیاں ختم کرے۔ بھارت نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔ کشمیر میں آزادی کی تحریک دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔ خطاب کے دوران مسعود خان نے کہا کہ 8 جولائی 2016ء سے اب تک بھارت نے سینکڑوں کشمیریوں کو شہید، سینکڑوں کو بصارت سے محروم کیا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کی املاک تباہ، حرمت کو نقصان پہنچایا ہے۔ کشمیر میں ہزاروں افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ کئی گمنام اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے کشمیر کی دلخراش تصویر، کشمیر اس وقت حقوق انسانی کا قبرستان بن چکا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا کہ بھارت یاسین ملک سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور حریت رہنماﺅں کی نظر بندی ختم کرے۔ مسعود خان نے گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے فوجیوں کا کشمیر سے فوری طور پر انخلاء کرے اور بصارت سے محروم افراد اور زخمیوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ : 600117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش