0
Saturday 14 Jan 2017 17:09

ایران کو ابھی تک خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، بہرام قاسمی

ایران کو ابھی تک خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، بہرام قاسمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے کہا ہے کہ اس کو ابھی تک کویت کے ذریعے خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی بھی پیغام دریافت نہیں ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس بارے میں کہ کویت، خلیج فارس تعاون کونسل کا کوئی پیغام ایران کو پہنچانے والا ہے، کہا کہ تہران کو ابھی تک ایسا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد جاراللہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے ایران کو ایک پیغام پہنچانے والا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی تجویز موصول ہوگی، اسلامی جمہوری ایران اس کا جائزہ لے گا اور اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد جاراللہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کا پیغام ایران تک پہنچانے کے لئے کسی مناسب تاریخ کا تعین کرنے کے لئے ایرانی بھائیوں سے رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، عمان اور متحدہ عرب امارات خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 600160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش