0
Saturday 14 Jan 2017 18:22

موصل آپریشن میں غیر ملکی افواج کا کوئی کردار نہیں، حیدر العبادی

موصل آپریشن میں غیر ملکی افواج کا کوئی کردار نہیں، حیدر العبادی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں غیر ملکی فوجیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ بغداد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بے گھر ہونے والوں کی وطن واپسی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ داعش کے خلاف جنگ کے بعد عراق کی صورتحال کے بارے میں ہونے والی اس کانفرنس میں، ایران، لبنان، مصر، شام اور اردن کے سرکاری عہدیدار بھی شریک ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ عراقی افواج، داعشی دہشت گردوں سے اپنے مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کی توانائی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصل آپریشن میں صرف عراقی فوجیں اور عوامی رضاکار شریک ہیں اور غیر ملکی افواج کا کوئی کردار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 600161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش