QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان آصف زرداری کی وطن واپسی پر کروں گا، فیصل صالح حیات

15 Jan 2017 11:41

جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مردم شماری دس پندرہ سال قبل ہو جانی چاہئے تھی، اب مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندی ہو گی، آئندہ الیکشن میں پی پی پی ایک بار پھر ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات نے جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان آصف علی زرداری کی امریکہ سے واپسی پر شاہ جیونہ ہاؤس آمد پر اپنے ہم خیال سیاستدانوں کی موجودگی میں کروں گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کو بہت جلد پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری دس پندرہ سال قبل ہو جانی چاہئے تھی، اب مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندی ہو گی، آئندہ الیکشن میں پی پی پی ایک بار پھر ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بارے میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا، وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اب تو یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں، چوہدری نثار کو پیپلزپارٹی سے اس لئے تکلیف ہے کیونکہ پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے۔


خبر کا کوڈ: 600210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600210/پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-کا-باضابطہ-اعلان-آصف-زرداری-کی-وطن-واپسی-پر-کروں-گا-فیصل-صالح-حیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org