QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردوں کے نئے نیٹ ورک کا انکشاف

15 Jan 2017 14:03

لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، جو بیرون ملک ساتھی دہشتگردوں سے رابطے میں ہیں، گرفتار دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کا نیا نیٹ ورک فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بیرون ملک رابطے بھی ہیں، لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سے نئے نیٹ ورک کے پانچ دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے نئے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے شہر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد بیرون ملک ساتھی دہشتگردوں سے رابطے میں ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 600249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600249/کراچی-میں-دہشتگردوں-کے-نئے-نیٹ-ورک-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org