0
Sunday 15 Jan 2017 18:26

جے یو آئی نے فوجی عدالتوں پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا

جے یو آئی نے فوجی عدالتوں پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اس معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں او آئی سی ایران اور سعودی عرب کے تنازعات حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں فوجی عدالتوں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ان کی جماعت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حق میں نہیں۔ فوجی عدالتوں کو وقتی ضرورت مان بھی لیا جائے تو وه عمل بھی مکمل ہو گیا ہے، بہتر ہوگا اس معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلاکر سب کی رائے لی جائے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امت مسلہ کے اتحاد کے لیے سعودی عرب قائدانہ کردار ادا کرے تو بہتر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کروائے جائیں، اس مقصد کیلئے او آئی سی کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ جے یو آئی کے قیام کی صد سالہ تقریبات 7، 8 اور 9 اپریل کو منائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 600345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش