0
Sunday 15 Jan 2017 19:48

پشاور، خونی رہزنی کے ملزم کی ضمانت خارج، کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور، خونی رہزنی کے ملزم کی ضمانت خارج، کمرہ عدالت سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان، قتل اور دہشت گردی کے الزام میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ جس پر پولیس نے اسے احاطہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا۔ خصوصی عدالت کے جج ظفر خان نے یہ احکامات گذشتہ روز ملزم ملک عناعت الرحمن کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔ مدعی ثناء الرحمن کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 اپریل 2015ء کو ان کا والد راضی الرحمن ساکن مسلم کالونی پشاور صبح ڈیوٹی کیلئے گاڑی لے کر نکل گیا، جن کی گاڑی میں 7 لاکھ روپے نقد پڑے تھے اور ملزم ملک عنایت الرحمن نے راستے میں اوچہ ولہ سالارزئی کالونی کے قریب 7 لاکھ روپے چھین کر والد راضی الرحمن کو قتل کردیا۔ مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کیخلاف اغواء برائے تاوان  کی دفعہ 365 اے، دہشت گردی کے دفعہ 7 اے ٹی اے اور قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملزم تاحال روپوش تھا، جس نے گذشتہ روز خصوصی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، جس کو فاضل عدالت نے سماعت کے بعد مسترد کردیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تفتیش کیلئے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا۔
خبر کا کوڈ : 600373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش