QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز سے کٹوتی وسیب دشمنی ہے، جمشید دستی

15 Jan 2017 21:39

چوک سرور شہید میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کے مختص رقم میں سے 2 ارب روپے کی کٹوتی کر کے لاہور کی سڑکوں پر لگانے کی منظوری دے کر شہبازشریف نے وسیب دشمنی کا ایک بار پھر ثبوت دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کا کسان بدحال ہو رہا ہے، گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہیں ہو رہی۔ کھلے عام 110 روپے کی ملز مالکان کٹوتی کر رہے ہیں، تھل کی نہروں میں پانی بند کر دیا گیا ہے۔ کسان کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، یہاں کے ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، عام آدمی کو صحت کی سہولیات نہ ہیں اور حکمران علاج کے لئے لندن جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے چوک سرورشہید کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کے مختص رقم میں سے 2 ارب روپے کی کٹوتی کر کے لاہور کی سڑکوں لگانے کی منظوری دیکر شہبازشریف نے وسیب دشمنی کا ایک بار پھر ثبوت دیا اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کا حق مارا جا رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستان کو توڑنے کی سازش ہے۔ جنوبی پنجاب خطرناک بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے، پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جمشید احمد دستی نے کہا کہ مصطفی کھر جیسے چلے کارتوس کی موجودہ سیاست میں کوئی جگہ نہیں، یہ پیپلزپارٹی یا عوامی تحریک جس میں بھی شامل ہو گا اس پارٹی کی تباہی کا باعث بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 600392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600392/جنوبی-پنجاب-کے-ترقیاتی-فنڈز-سے-کٹوتی-وسیب-دشمنی-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org