0
Sunday 15 Jan 2017 22:33

کراچی، قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کے باہربارش کا پانی جمع

کراچی، قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کے باہربارش کا پانی جمع
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کے باہر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث سڑک تالاب بن گئی ہے، علاقے سے پانی نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ میٹھادر اور کھارادر کی متعدد گلیوں میں بارش کا پانی کا جمع ہے، جس کے باعث مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وزیر مینشن کے قریب رہنے والے ایک شہری عبداللہ نے بتایا کہ علاقے کے مکینوں کو آئے روز کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عام طور پر یہاں گٹر ابل پڑتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پانی کھڑا رہتا ہے، متعلقہ محکمے کی جانب سے صفائی کے بعد صورتحال بہتر ہوجاتی ہے اور پھر دوبارہ ایک دو ہفتے بعد پانی جمع ہوجاتا ہے۔ شہری نے مزید بتایا کہ اس بار بارش کے باعث پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنا بھی محال ہوگیا ہے، لہذا متعلقہ ادارے قائداعظم کی جائے پیدائش کے باہر جمع ہونے والے پانی کو ہٹانے کے لئے فوری انتظامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 600403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش