0
Sunday 15 Jan 2017 22:43

کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں سے برساتی پانی کو نکال دیا گیا ہے، میئر کراچی

کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں سے برساتی پانی کو نکال دیا گیا ہے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے اور کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں سے برساتی پانی کو نکال دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، ضلعی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بعض مقامات پر 55 ملی لیٹر بارش ہوئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا لیکن کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی انتظامیہ نے اپنے بھرپور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے نکاسی آب کو ممکن بنایا۔ انہوں نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ مضافاتی علاقوں سے پانی کی نکاسی میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پمپس مین شاہراہوں پر لگے ہوئے تھے ان پمپس کو مضافاتی علاقوں میں پہنچایا جائے تاکہ وہاں سے پانی کو مکمل صاف کیا جاسکے۔ وسیم اختر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر میونسپل سروسز کے عملے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے سٹی وارڈنز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ سمیت دیگر جو سڑکیں زیر تعمیر ہیں ان پر شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے لیکن ان سڑکوں کی تعمیر کے بعد یقیناً شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ برساتی نالوں میں پانی کی روانی معمول کے مطابق ہے اور جتنی بھی بارش ہوئی ہے اس کا پانی ان نالوں سے آسانی سے گزر جائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ ان نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جہاں برسات کے دوران پانی کھڑا ہوتا ہے، ان جگہوں کو مستقبل بنیادوں پر درست کیا جائے گا تاکہ برسات کی صورت میں وہاں پانی جمع نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 600404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش