QR CodeQR Code

آصف زرداری اور بلاول امریکا کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے اہم حکام کیساتھ ملاقاتیں کرینگے

16 Jan 2017 15:41

دونوں رہنماؤں کی امریکی سینیٹرز، کانگریس کے نمائندوں اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، پاک بھارت تعلقات، افغان پالیسی، چین کیساتھ تجارتی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اتوار کو کراچی سے دبئی چلے گئے، وہ 3 روز تک دبئی میں قیام کریں گے اور 17 جنوری کو امریکا روانہ ہو جائیں گے، امکان ہے کہ آصف علی زرداری 20 جنوری کو امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، جبکہ 2 فروری کو امریکی صدر باراک اوباما کے لنچ میں شرکت کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والی لاہور فیصل آباد ریلی کی قیادت کے بعد اپنے شیڈول کے مطابق امریکا روانہ ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے ہو گئی ہیں، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری امریکا کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے اہم حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کی کئی امریکی سینیٹرز، کانگریس کے نمائندوں اور دیگر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں پاک امریکا تعلقات، پاک بھارت تعلقات، افغان پالیسی، چین کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں کا ایجنڈا پاک امریکا تعلقات میں بہتری لانا ہوگا۔ آصف زرداری امریکا میں قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرائیں گے، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے ان دونوں رہنماؤں کے بیرون ملک دورے سے متعلق’’ آفیشلی‘‘ میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 600570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600570/ا-صف-زرداری-اور-بلاول-امریکا-کی-نئی-پرانی-انتظامیہ-کے-اہم-حکام-کیساتھ-ملاقاتیں-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org