0
Monday 16 Jan 2017 16:27

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع عدالتی نظام پر عدم اعتماد ہے، مولانا فضل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع عدالتی نظام پر عدم اعتماد ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی بات آل پارٹیز اجلاس میں کی جائے، پہلے بھی کہا تھا آج بھی سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کا قیام عام عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ جمعیت علماء اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا اپنی جماعت کی دو روزہ مشاورتی کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع عدالتی نظام پر عدم اعتماد ہے، اکیسویں ترمیم سے 73 کے آئین کی متفقہ حیثیت کو زخم لگا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک سے حال ہی میں لاپتہ کئے گئے افراد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت 7 سے 9 اپریل تک اپنے قیام کی صد سالہ تقریبات پشاور میں منائے گی، جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 600600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش