0
Thursday 17 Mar 2011 15:56

پشاور، شدت پسندوں کا حملہ، نیٹو کے 2 کنٹینرز تباہ

پشاور، شدت پسندوں کا حملہ، نیٹو کے 2 کنٹینرز تباہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے کارخانو میں شرپسندوں نے نیٹو کے کنٹینرز پر حملہ کر دیا، جس سے دو کنٹینرز جل کر تباہ ہوگ ئے۔ پولیس کے مطابق کارخانو کے علاقے میں کھڑے ہوئے کنٹینرز پر مسلح افراد نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی، اور اس کے بعد آگ لگا دی جسکے نتیجے میں دو کنٹینرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ چنانچہ دیگر عوامی املاک محفوظ رہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 60065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش