0
Monday 16 Jan 2017 19:14

گھروں کے اندر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا

گھروں کے اندر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھروں کے اندر سے گاڑیاں چوری کرنیوالے 3 رکنی کارلفٹر گروہ کو گرفتار کرکے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ گذشتہ دنوں تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ حیات آباد فیز ون میں چوروں نے ڈاکٹر  کے گھر کے اندرسے موٹرکارچوری کرلی۔ جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی اس دوران مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی میں ٹریکر لگا ہوا ہے، اگلے روز جب چوروں نے گاڑی سٹارٹ کی تو پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر پشتہ خرہ کے قریب 3 رکنی کارلفٹر گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈاکٹر کی گاڑی برآمد کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر ایک اور مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی، گروہ گذشتہ کئی ماہ سے حیات آباد اور دیگر علاقوں میں گھروں سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث ہے۔ ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ واردات سے قبل حیات آباد میں نئی گاڑیاں تلاش کرتے اور بعدازاں اس کی مخبری کرتے اور واردات کی مکمل منصوبہ بندی کرکے رات کے دو بجے کے بعد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے تھے۔ واردات کے بعد وہ فوری طور پر گاڑی دوسرے شہروں کو منتقل نہیں کرتے تھے، اسے حیات آباد میں ہی کھڑی کردیتے تھے اور چند دنوں بعد موقع پاکر اسے پنجاب منتقل کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 600675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش