QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلباء کا مرکزی سالانہ اجتماع 2 فروری سے سکھر میں شروع ہو گا

16 Jan 2017 20:55

اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید امجد بخاری کے مطابق جمعیت کے اراکین کسی بھی فرد کو جو ان کی نظر میں زیادہ اہل ہوگا منتخب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناظم انتخاب شاہد ہاشمی، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ اکیڈمی ہوں گے جبکہ انتخاب کیلئے منعقد کئے جانیوالے اجتماع میں تمام اراکین کی شرکت لازمی ہوگی تاہم جو اراکین امتحانات کی وجہ سے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکیں گے وہ 31 جنوری تک اپنا بیلٹ بذریعہ ڈاک مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلباء کا سالانہ مرکزی اجتماع 2 سے 4 فروری کو سکھر میں ہو گا جس میں نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کیلئے کوئی امیدوار ہوگا نہ ہی کسی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔ اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید امجد بخاری کے مطابق جمعیت کے اراکین کسی بھی فرد کو جو ان کی نظر میں زیادہ اہل ہوگا منتخب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناظم انتخاب شاہد ہاشمی، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ اکیڈمی ہوں گے جبکہ انتخاب کیلئے منعقد کئے جانیوالے اجتماع میں تمام اراکین کی شرکت لازمی ہوگی تاہم جو اراکین امتحانات کی وجہ سے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکیں گے وہ 31 جنوری تک اپنا بیلٹ بذریعہ ڈاک مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ تمام اراکین جمعیت کو فہرست ارکان اور ووٹ مرکز جمعیت سے بذریعہ ڈاک ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ناظم اعلیٰ کا انتخاب دستور جمعیت کی دفعہ 15 کے تحت عمل میں لایا جائے گا جس کے مطابق ناظم اعلیٰ ایسے فرد کو منتخب کیا جائے گا جو نہ تو اس منصب کا امیدوار ہو اور نہ ہی اس کیلئے کوشاں ہو۔ ارکان جمعیت تقویٰ، علم و فہم، قوت فیصلہ، امانت و دیانت اور انتظامی صلاحیتوں میں تمام اراکین سے بہتر فرد کو منتخب کریں گے۔ انتخاب میں اراکین جمعیت کی اکثریت فیصلہ کن ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 600694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600694/اسلامی-جمعیت-طلباء-کا-مرکزی-سالانہ-اجتماع-2-فروری-سے-سکھر-میں-شروع-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org