0
Monday 16 Jan 2017 20:24

طلباء معاشرے کا موثر طبقہ، طلباء یونین پر پابندی نے نظریاتی اور حقیقی قیادت کی راہ مسدود کر دی، چوہدری عرفان یوسف

طلباء معاشرے کا موثر طبقہ، طلباء یونین پر پابندی نے نظریاتی اور حقیقی قیادت کی راہ مسدود کر دی، چوہدری عرفان یوسف
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ طلباء معاشرے کا موثر اور حساس طبقہ ہے، تعلیمی اداروں کے زریعے ہی تمام سیاسی جماعتوں کو نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر آتی تھی مگر جب سے طلباء یونینز پر پابندی لگی ہے اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں کاغذی اور جعلی قیادت کی بہتات ہو گئی ہے۔ طلباء یونین کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ طلباء یونین کی بحالی کیلئے موثر قانون سازی کی جائے تا کہ طلباء یونین کی بحالی کے بعد طلباء پاکستانی نظریاتی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کر سکیں۔ قانون سازی میں تعلیمی اداروں سے غنڈہ گردی اور غیرتعلیمی عناصر کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات تجویز کئے جائیں۔ انہوں نے کہا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں کرپٹ نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم تعلیمی اداروں کا ماحول علم دوست بنانا چاہتے ہیں۔ طلباء یونین کی بحالی کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا وفد جلد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک طلباء یونین پر پابندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک قوم کو تعلیم یافتہ، نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر نہیں آسکتی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری علی عمران جٹ، سیکرٹری جنرل سعید مصطفوی، عاطف نواز مصطفوی، محمد عمران، محمد سہیل، محمد یٰسین، راشد مصطفوی، ملک سبحان، سہیل یونس، اسماعیل قادری، امتیاز بھٹی، حافظ حسیب، سلمان، ثقلین محمد کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 600711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش