QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے، اسد اللہ بھٹو

16 Jan 2017 23:39

ایک بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے کہا ہے کہ عوام و جمہوریت کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے ان کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی، بدامنی ظلم و ناانصافیوں کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی دعووں کی سراسر نفی ہے جو کہ نئے سال کا حکومتی تحفہ عوام پر بجلی بن کر گرا ہے، عوام و جمہوریت کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے ان کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں، دنیا بھر میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی تنگ کی جارہی ہے، حالیہ اضافہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، عوام پہلے ہی بھوک و افلاس، بدامنی اور مہنگائی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ اسد اللہ بھٹو نے زور دیا کہ عوامی مفاد کی خاطر پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 600788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600788/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-عوام-پر-بجلی-گرانے-کے-مترادف-ہے-اسد-اللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org