0
Tuesday 17 Jan 2017 11:06

گلگت غذر میں دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے، جماعت خانوں اور مسجدوں میں لیویز اہلکار تعینات

گلگت غذر میں دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے، جماعت خانوں اور مسجدوں میں لیویز اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے ضلع غذر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے مددگار فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس فورس کے اندر پاک آرمی کے ریٹائیرڈ 200 سو جوان بھرتی کئے جائیں گے۔ مددگار فورس کو انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس بھی جاری کر دیا جائے گا۔ قائم مقام ڈی سی غذر نوید احمد نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت خانوں اور مسجدوں میں میں پولیس کے ساتھ لیویز اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غذر کو ملنے والی سکیورٹی تھرڈ سے آگاہ ہیں اور کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ پولیس اور کمیونٹی تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ہم نے تمام قصبوں کے نمبردران، کونسلات اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور مقامی سطح پر لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مددگار فورس کی تشکیل کے بعد رضاکاروں کو ان کے متعلقہ گاوں میں عبادت خانوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں اب تک سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور انتظامیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 600801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش