QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

17 Jan 2017 11:34

زلزلے گلشن اقبال، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ ، گلزار ہجری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 3.6 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے، اسکی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز بھی کراچی تھا، لوگوں کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 44 منٹ پر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید نوعیت کے زلزلے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے گلشن اقبال، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ ، گلزار ہجری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت سے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.6 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز بھی کراچی تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے۔ لوگوں کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 44 منٹ پر آئے۔ دوسری جانب زلزلے کے باعث کراچی یونی ورسٹی اور این ای ڈی یونی ورسٹی کی کلاسز میں موجود طلباء اور طالبات خوف کے مارے اپنی کلاسز سے نکل آئے۔


خبر کا کوڈ: 600867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/600867/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org