QR CodeQR Code

جے ایس او کا تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن اختتام پذیر، فخر عباس بٹر ڈویژنل صدر منتخب

17 Jan 2017 18:57

نومنتخب صدر جے ایس او لاہور ڈویژن فخر عباس بٹر نے سینیٹ کمیٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طلباء یونینوں پر پابندی اٹھانے کی قرارداد پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں اچھے لیڈر پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ طلباء یونین کے انتخابات ہوں جس کیلئے خود طلبا تنظیموں کو بھی ضابطہ اخلاق تیار کرنا چاہئے تاکہ تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیلانے کا الزام کوئی عائد نہ کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا دسواں سالانہ ڈویژنل تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن جامع مسجد شاہ شمس برخو والا مرید کے میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کنونشن میں اراکین مجلس عمومی نے فخر عباس بٹر کو ایک بار پھر ڈویژنل صدر منتخب کر لیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل عباس نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ کنونشن سے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، سید ارشاد حسین شمسی، قاسم علی قاسمی، چودھری شبر حسین گجر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قومی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کربلا اسلام کے تحفظ کی تحریک، ہر مظلوم کی آواز اور حریت پسندوں کی امید ہے، جسے عزاداری سید الشہدا نے زندہ رکھا۔ نومنتخب صدر جے ایس او لاہور ڈویژن فخر عباس بٹر نے سینیٹ کمیٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طلباء یونینوں پر پابندی اٹھانے کی قرارداد پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں اچھے لیڈر پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ طلباء یونین کے انتخابات ہوں جس کیلئے خود طلبا تنظیموں کو بھی ضابطہ اخلاق تیار کرنا چاہئے تاکہ تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیلانے کا الزام کوئی عائد نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی طلباء یونینوں پر پابندی جاری رکھ کر معاشرے کو سیاسی طور پر بانجھ رکھنا چاہتی ہے، جس کی وجہ سے اچھے سیاستدان اور لیڈر پیدا نہیں ہو رہے جو کہ ایک بڑا المیہ بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 601020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601020/جے-ایس-او-کا-تجدید-عہد-وفا-پیام-کربلا-کنونشن-اختتام-پذیر-فخر-عباس-بٹر-ڈویژنل-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org