0
Tuesday 17 Jan 2017 21:00

کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رینجرز کو اختیارات دے دیئے جائیں گے، نثار کھوڑو

کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رینجرز کو اختیارات دے دیئے جائیں گے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ سنیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے، رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیا ہے، سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا آصف زرداری کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا، گھر سے بھاگنے والے گمشدہ بچوں کی تلاش بڑی کامیابی اور انسانیت کی خدمت ہے، آج والدین کے لئے خوشی کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بچوں کی بازیابی شمیم ممتاز کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے، گھر سے بھاگنے والے بچوں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے، معاشرے کی کچھ کمزوریوں کی وجہ سے بچے گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، اس طرح کے بچوں کیلئے کوئی سینٹر ہونا چاہیئے جس میں ان کو رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، وفاق نے دوہری شہریت رکھنے والے افسر کے خلاف میرے احتجاجی خط پر کان نہیں دہرا تو احتجاج کے دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔ نثارکھوڑو نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا آصف زرداری کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے، رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیا ہے، سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، جب آپریشن جاری ہے تو رینجرز کو اختیارات بھی دے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 601082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش