0
Wednesday 18 Jan 2017 09:49

آزادکشمیر کابینہ نے نئی ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی

آزادکشمیر کابینہ نے نئی ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق خان کی زیرصدارت گزشتہ روز یہاں کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزراء، راجہ نثار احمد خان، ڈاکٹر نجیب نقی، چوہدری عزیز، سردار میراکبر خان، نورین عارف، مشتاق احمد منہاس، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے نئی ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی، نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق آئندہ محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچرز کی بھرتی کیلئے کم از کم معیار تعلیم بی اے، بی ایڈ جبکہ سینئر ٹیچر کیلئے ایم اے، ایم ایڈ ہو گا۔ پرائمری ٹیچرز کی بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان، اکیڈمک کوالیفکیشن اور انٹرویو کی بنیاد پر ہو گی، سینئر ٹیچرز کے براہ راست کوٹہ کیلئے بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہو گی۔ نئی تعلیمی پالیسی سے آزادکشمیر میں معیار تعلیم بلند ہو گا اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم ہو گی جس سے اہل اور قابل لوگوں کو روزگار ملے گا۔ وزیراعظم راجہ فاروق خان نے ٹیچرز کی بھرتی کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دینے پر کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اس علاوہ کے علاوہ کابینہ نے مختلف قراردادیں منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیری قائدین کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 601160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش