0
Thursday 17 Mar 2011 15:52

ٹل، تورغر میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کی فائرنگ، جوابی کاروائی میں 6 شدت پسندوں کی ھلاکت کا دعویٰ، عوام کی طرف سے تردید

ٹل، تورغر میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کی فائرنگ، جوابی کاروائی میں 6 شدت پسندوں کی ھلاکت کا دعویٰ، عوام کی طرف سے تردید
ٹل:اسلام ٹائمز۔ ھنگو کے زیرانتظام تحصیل ٹل کے علاقے تور غر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی، سیکیورٹی فورسز کے مطابق ان کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 6 شدت ہلاک ہو گئے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ تور غر میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات 3 بجے نامعلوم شرپسندوں نے آٹومیٹک اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس دوران فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے جوابی کاروائی میں 6 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شدت پسند اپنے مردہ ساتھیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واضح رہے کہ کرم امن معاھدے کے بعد انہی علاقوں میں پاراچنار کی مسافر گاڑیوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
جبکہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں پاراچنار کی مسافر گاڑیوں کے حوالے سے بھی ٹل پولیس نے دھشتگردوں کے تین ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر وہ سب جھوٹ تھا کیونکہ اگر یہ سچ ہوتا تو دھشتگردوں کے نام سامنے آتے، اسکے علاوہ گاڑِی میں زخمی ہو کر بچ جانے والے افراد کا بھی کہنا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ تک بے یار و مددگار پڑے رہے، انکو اٹھانے کے لئے کوئی شخص حاضر نہ تھا، چہ جائیکہ دھشتگردوں کا پیچھا کر لیا جاتا۔ انکے مطابق کرم امن معاھدے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے لوگوں کی توجہ ھٹانے کی غرض سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 60117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش