QR CodeQR Code

وانا کالج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

18 Jan 2017 14:51

صحافی :

سرکاری ذرائع کیمطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کیوجہ سے لگی جس پر اب قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے کالج کے 30 کے قریب کمرے جلکر تباہ ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا کالج میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر اب قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے کالج کے30 کے قریب کمرے جل کر تباہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کے بعد پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وانا کالج میں 1600 سے زیادہ طلبہ پڑھتےہیں تاہم آگ کے وقت کالج اور اس کے ہاسٹل میں طلبہ موجود نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 601271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601271/وانا-کالج-میں-لگنے-والی-ا-گ-پر-قابو-پالیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org