QR CodeQR Code

ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی کی میئر کراچی وسیم اختر کو دورہ ایران کی دعوت

18 Jan 2017 15:02

ملاقات میں مہدی سبحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون کر رہی ہے، لاڑکانہ، نواب شاہ، تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایران کے تعاون سے تعلیم اور صحت سے متعلق فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، جبکہ مشہد اور کراچی کو جڑواں شہر قرار دیا جا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر سے جمہوری اسلامی ایران کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل مہدی سبحانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، مہدی سبحانی کی وسیم اختر کو ایران کے دورے کی دعوت دی اور فلاحی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، لاڑکانہ، نواب شاہ، تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایران کے تعاون سے تعلیم اور صحت سے متعلق فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے شہر مشہد اور کراچی کو جڑواں شہر قرار دیا جا چکا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے میئر کراچی وسیم اختر کو اس موقع پر مشہد اور تہران کا دورہ کرنے، اور وہاں کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کی دعوت بھی دی۔ میئر وسیم اختر نے ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی کو شہر کیلئے بنائے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ میئر نے ایران کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 601276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601276/ایرانی-قونصل-جنرل-مہدی-سبحانی-کی-میئر-کراچی-وسیم-اختر-کو-دورہ-ایران-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org