0
Wednesday 18 Jan 2017 16:11

شکیل آفریدی کو رہا یا امریکہ کیحوالے نہیں کیا جارہا، زاہد حامد

شکیل آفریدی کو رہا یا امریکہ کیحوالے نہیں کیا جارہا، زاہد حامد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کیا جا رہا ہے، نا ہی امریکہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے سینیٹ کو بتایا کہ ” قانون اپنا کام کر رہا ہے اور شکیل آفریدی کو منصفانہ مقدمے کا بھرپور موقع حاصل ہے۔ شکیل آفریدی نے قانون اور قومی مفاد کے خلاف کام کیا اور پاکستانی حکومت مسلسل امریکہ کو باور کرا رہی ہے کہ ہمارے قوانین کے مطابق شکیل آفریدی جرم کا مرتکب ہوا ہے اور قانون کا سامنا کر رہا ہے۔“ واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ویکسی نیشن کی ایک جعلی مہم چلانے کے دوران ڈی این اے سیمپل لینے کا الزام ہے جس کے باعث امریکی انٹیلی جنس ایجنسی اسامہ بن لادن کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شکیل آفریدی کو مئی 2011ء میں امریکی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایبٹ آباد میں ایک آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو مارے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تاہم امریکی حکام نے اسے ”ہیرو“ کہا۔ بہت سے پاکستانی بن لادن کو مارنے کیلئے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن پر مشتعل ہوئے جبکہ پاکستانی حکام نے پاکستان میں اسامہ کی موجودگی کو سکیورٹی کی خامی قرار دیا اور اسے چھپانے میں عسکری یا انٹیلی سروس سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کیا۔
خبر کا کوڈ : 601300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش