0
Wednesday 18 Jan 2017 22:45

پشاور، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، اسی طرح شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، سیاہ شیشوں اور جعلی نمبر پلیٹوں پر پابندی عائد رہے گی۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا مقصد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور شہر میں جاری سرچ آپریشن کو بخوبی انجام دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 601400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش