QR CodeQR Code

وفاقی اور سندھ حکومت کو مل بیٹھ کر رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ حل کرنا چاہیئے، سید سردار احمد

18 Jan 2017 20:39

سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ جب تک رینجرز اپنی کاروائیوں سے قبل وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور سندھ حکومت کے دیگر لوگوں کو اعتماد میں نہیں لے گی، تب تک اختیارات کا تنازع رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو مل بیٹھ کر رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ حل کرنا چاہیئے، حالات اس وقت بھی ٹھیک نہیں ہیں، رینجرز کو خصوصی اختیارات ملنے چاہئیں، رینجرز کو قطعی اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، وہ سویلین حکومت کو مکمل اعتماد میں لے کر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک رینجرز اپنی کاروائیوں سے قبل وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور سندھ حکومت کے دیگر لوگوں کو اعتماد میں نہیں لے گی، تب تک اختیارات کا تنازع رہے گا، رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں لیکن قانون میں ترمیم کی جائے اور لامحدود اختیارات نہ ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونی چاہیئے، یہ ایک بڑا ادارہ ہے، اس کی منیجمنٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 601409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/601409/وفاقی-اور-سندھ-حکومت-کو-مل-بیٹھ-کر-رینجرز-کے-اختیارات-کا-مسئلہ-حل-کرنا-چاہیئے-سید-سردار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org