0
Wednesday 18 Jan 2017 21:20

ٹانک، ایف سی اہلکار نے اپنے ساتھی سپاہی کو قتل کر دیا

ٹانک، ایف سی اہلکار نے اپنے ساتھی سپاہی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع ٹانک ایف سی قلعہ میں دوران ڈیوٹی ایک ایف سی اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی سپاہی کو قتل کر دیا، ملزم سرکاری اسلحہ لے کر فرار۔ پولیس کے مطابق فرنٹیر کانسٹیبلری قلعہ میں ایف سی پلاٹون نمبر 519 کے کانسٹیبل اویس خان ولد موسم خان کنڈی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی سپاہی رضوان خان ولد اعظم شاہ کنڈی کو قتل کر دیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد سرکاری اسلحہ سمیت فرار ہوگیا۔ ایف سی پلاٹون نمبر 519 کے حوالدار سید بادشاہ کنڈی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 601429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے