0
Wednesday 18 Jan 2017 22:08

زائرین کیلئے فیری سروس کا آغاز اپریل میں ہوگا، نیشنل شپنگ کارپوریشن

زائرین کیلئے فیری سروس کا آغاز اپریل میں ہوگا، نیشنل شپنگ کارپوریشن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ کراچی سے بہت جلد تین فیری سروس کا آغاز ہوگا۔ ایک فیری سروس زائرین کو کراچی سے ایران کے بندرگاہ چاہ بہار تک لے جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ میں بتایا گیا کہ اپریل میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی سے تین فیری سروس کا آغاز کرے گا۔ ایک سروس کراچی سے پورٹ قاسم اور دوسری کراچی سے گوادر تک چلے گی۔ چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن عارف الہی نے کہا کہ ایک فیری سروس کراچی سے ایران کے بندرگاہ چاہ بہار تک شروع کی جائے گی، جس کی وجہ سے ایران جانے والے زائرین کو نہ صرف سفری سہولیات ملیں گی بلکہ ان کے تحفظ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیری سروس کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز بھی شائع کئے جا چکے ہیں اور کئ ممالک بشمول عمان کی کمپنیوں نے سروس شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن تین جہاز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں ایک جہاز خام تیل کی ترسیل جبکہ دو جہاز ریفائنڈ تیل کیلئے استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو مہینوں کے اندر جہاز خریدے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 601438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش