0
Wednesday 18 Jan 2017 22:48

نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی، یہ پاکستان کی جیت ہے، عمران خان

نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی، یہ پاکستان کی جیت ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں باپ بچوں کو پیسہ بھیجتا ہے لیکن یہاں بیٹا باپ کو پیسے اور تحائف دے رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ حسین نواز نے 52 کروڑ نواز شریف کو تحفے میں دیئے۔ ہمارے ملک میں باپ بچوں کو پیسے بھیجتا ہے لیکن یہاں بیٹا باپ کو پیسے اور تحائف دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات میں سعد رفیق کا بڑا تجربہ ہے، آج پتہ چلا ہے کہ سیل ڈیڈ فروری میں سائن کی گئی اور اسٹیمپ پیپر ایک مہینے بعد مارچ میں خریدا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر اسحاق ڈار کا اعترافی بیان اور بی بی سی کی 1998ء میں فلم بھی بنی ہوئی ہے اور آج سپریم کورٹ نے 52 کروڑ بھیجنے کے بارے میں بھی ان سے پوچھا جب کہ آج حسین نواز کی ایک اور اسٹیل مل کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ساری عدالتوں سے کلئیر ہوئے ہیں، یہ پرویز مشرف سے این آر او کرکے باہر گئے اور قوم سے 8 سال تک جھوٹ بولا تاہم جب سعودی عرب سے شہزادہ آیا اور اس نے کنٹریکٹ دکھا یا تو سچائی سامنے آئی۔ پھر ان کا میثاق جمہوریت میثاق مک مکا تھا، جہاں انہوں نے فیصلہ کیا کہ نہ تم مجھے پکڑو اور نہ میں تمھیں پکڑوں گا۔ جب کہ یہ کہتے تھے کہ آصف زرداری کو پکڑ کر باہر سے پیسہ لے کر آئیں گے لیکن یہ انہیں اس وجہ سے نہیں پکڑتے کیونکہ یہ خود اس میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 601450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش